counter easy hit

بھارتی خاتون اینکر نے نریندر مودی سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ خود شرمندہ ہو کر رہ گئے

لاہور: بھارتی میڈیا اس بلا کا نام ہے جو چھوٹی سی چھوٹی چیز کو بھی اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے کہ دیکھنے والے بھی سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ اس رپورٹنگ پر اعتبار کریں یا نہیں حال ہی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے بھی سر عام یہ کہا کہ بھارتی میڈیا غلط رپورٹنگ کرتا ہے اور چھوٹی سی چھوٹی چیز کو بڑھا کر پیش کرتا ہے اس کی ایک اور تازہ مثال سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان میں اس وقت انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے ایسے میں ایک مقامی چینل نے بھارتی ٹی وی چینل نے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بہتر کرنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم کا انٹر ویو کرنے کا سوچا، دوران انٹرویو بھارتی خاتون اینکر نے نریندر مودی سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ وہ خود شرمندہ ہو کر رہ گئے ۔ بھارتی خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ مودی جی میں آپ سے ایک سوال پوچھنے جا رہی ہے ، میں جانتی ہوں کہ اس سوال سے بہت سے لوگ جلے گے لیکن مجھے یہ بتائیں کہ آپ کیا کھاتے ہیں ، کیا پیتے ہیں جو آپ تھکتے نہیں ہیں ؟ یہ سوال پوچھتے ہی نریندر مودی بھی شرمندہ ہوگئے اور منہ دوسری طرف کر کے ہنسنے لگے ، ساتھ ہی بیٹھے مرد اینکر بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے پوچھ لیا کہ آج کل ایک تی وی چینل کی بڑی چرچا ہے بھارت میں ، آپ کو پتہ ہے کہ انڈیا میں آپ کے نام سے ایک ٹی وی چینل بھی چلا یا جا رہا ہے ؟ آپ کے نام کی ٹی شرٹس بیچی جا رہی ہیں، آپ کے نام اخبارا نکل آئے ہیں تو آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ بھارتی صحافیوں کی جانب سے مودی کی کس طرح چاپلوسی کی گئی ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور لطف اندوز ہوں :

انڈین خاتون اینکر اور مرد اینکر نے مودی کی اس قدر خوشامد کی کہ مودی شرمندہ ہی ہوگیا۔

انڈین خاتون اینکر اور مرد اینکر نے مودی کی اس قدر خوشامد کی کہ مودی شرمندہ ہی ہوگیا۔۔ خوشامد اور چاپلوسی کی انتہا ہی کردی۔۔۔

Publiée par UNewsTV.com sur Mardi 16 avril 2019