counter easy hit

بھارتی خواتین کا ’کورونا بھاگ جاؤ‘ گانا وائرل

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب 100 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

آبادی کے لحاثظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 سے بڑھ چکی ہے۔

اس صورتحال میں بھارت میں لوگ کورونا سے بچنے کے لیے نت نئے طریقے بھی اختیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں چند لوگوں نے اپنی مذہبی روایت ’ہولیکا داہان‘ کے موقع پر کورونا وائرس کو شیطان سے تشبیہ دے اس کا پتلا بھی جلایا گیا تھا۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد خواتین مل کر ایک گانا گا رہی ہیں جس میں وہ کورونا کو بھارت سے بھگ جانے کا کہہ رہی ہیں۔

خواتین کے روایتی بھجنگ کی طرح اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں، ’کورونا بھاگ جا، بھارت میں تھارو کائیں کام رے، کورونا بھاگ جا‘۔
سوشل میڈیا پر خواتین کے اس گانے کی 4 منٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 12 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ویڈیو پر مختلف صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں اور اور اس گانے کا خوب مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے۔کورونا وائرس دنیا کے 115 ممالک تک پہنچ چکا ہے جس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 19 ہزار 214 مریضوں میں سے 66 ہزار 621 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
TO SAVE VIDEO
CLICK ON VIDEO AND CHOOSE
SAVE AS VIDEO

INDIAN FEMALES SONG TO MAKE CORONA VIRUS LEFT THEIR HOMELAND GONE VIRAL ON SOCIAL MEDIA

Indian way to fight corona.

Publiée par Aayushi Chaurasia sur Samedi 7 mars 2020

INDIAN WOMEN SINGING TO COP WITH CORONA VIRUS

INDIAN WOMEN SINGING TO COP WITH CORONA VIRUS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website