بھارتی میڈٰیا کے مطابق “شتروجیت” کے نام سے جاری مشقوں میں جوہری ، حیاتیاتی اور کیمیائی حملے سے بچاؤ کی تربیت دی جا رہی ہےتھر (یس اُردو) بھارت کا جنگی جنون پھر بڑھنے لگا ، پاکستانی سرحد کے قریب صحرائے تھر میں فوجی مشقیں شروع کر دیں ۔بھارتی میڈٰیا کے مطابق یہ مشقیں “شتروجیت” کے نام سے جاری ہے جس میں جوہری ، حیاتیاتی اور کیمیائی حملے سے بچاؤ کی مشقیں کی جا رہی ہے ۔ جبکہ مشقوں میں افواج کے جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ مشقوں کے اختتامی روز بھارتی آرمی جنرل دلبیر سنگھ بھی شرکت کریں گے ۔