ئی دہلی(نیوزڈیسک)ہندوستان کی سب سےبڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہو نےوالی بحث کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی اور پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اس اجلاس کو منسوخ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سمجھتی ہےکہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جانا بھارت کے لئے انتہائی سنگین معاملہ ہے لیکن بھارتی وزیراعظم اس پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے کشمیر شروع سے ہی خارجہ پالیسی ایک لازمی ستون رہاہے،اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کشمیر مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ ہےلیکن اس معاملے کو بین الاقوامی طور پر اٹھایا جارہا ہے جو مکمل طور پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ اسی موضوع پر چین جاتے ہیں جبکہ چین پاکستان کی درخواست پرکونسل کااجلاس منعقد کرا لیتا ہے ، بھارتی وزیر اعظم کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری میں دوست ممالک سے رابطہ کرنا چاہئے تھا اور اس اجلاس کو منسوخ کرانا چاہئےتھا ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 37
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276