بھارت پر جنگی جنون بدستور سوار ہے،ہنگامی بنیادوں پر گولابارود کی خریداری کیلئے 20 ہزارکروڑروپےکےسودوں پردستخط کیےگئے۔گولابارود کے لیے اسرائیل،فرانس،روس سےخریداری پرخصوصی توجہ دی گئی ۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت نےگولابارودخریداری کے لئے دو سے تین ماہ کے دوران ہنگامی سودوں پردستخط کئے ہیںجن کی مالیت 20 ہزار کروڑ تک ہے ۔ گولابارود کے لیے اسرائیل،فرانس،روس سےخریداری پرخصوصی توجہ دی گئی ۔بھارتی فوج نے صرف روس سے ہی5 ہزار 8 سو کروڑ کے دس سودے کئے ۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق اسلحہ خریداری کامقصدجنگ میں 10دنوں تک اسلحے کی فراہمی یقینی بناناہے۔ بھارت نےاڑی واقعےکےبعداسلحےکی ہنگامی خریداری کاپلان بنایا.