نئی دہلی: نئے بھارتی کوچ روی شاستری سالانہ 8 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ حاصل کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے متفقہ طور پر شاستری کو اتنا بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل سابق کوچ انیل کمبلے ساڑھے 6 کروڑ روپے حاصل کررہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمبلے نے بھی اتنا ہی معاوضہ مانگا تھا جو اب شاستری کو ملے گا مگر ان کا یہ مطالبہ قبول نہیں کیا گیا تھا۔ نئے اسسٹنٹ کوچ سنجے بنگر، فیلڈنگ کوچ آر سری دھر اور بولنگ کوچ بھارت ارون کو 2.3 کروڑ روپے تک معاوضہ دیے جانے کا امکان ہے۔