سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بزدل بھارتی فوج کا نیا ڈرامہ جاری ہے۔ سرکاری عمارت کا قبضہ مبینہ حملہ آوروں سے چھڑانے میں دوسرے روزبھی ناکامی کا سامنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی مجاہدین سے جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری ہیں، قابض فوج مجاہدین کو پسپا نہ کرسکی۔ مقبوضہ کشمیرمیں جاری نئے بھارتی ڈرامے میں سات لاکھ کی تعداد میں بھارتی فوج سات منزلہ عمارت کا قبضہ نہیں چھڑا پا رہی۔
مسلسل دوسرے دن بھی سرکاری عمارت کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بارہ مولا کےعلاقے پامپور میں حریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں جاری ہیں۔
قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ مجاہدین عمارت کے اندر چھپے ہیں اور مقابلے کے دوران اب تک تین بھارتی فوجی زخمی ہوچکے ہیں ۔
بلڈنگ کے محاصرے اور اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بھارتی فوج عمارت میں داخل نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ اڑی اور بارہ مولا کے بعد اس حملے کو بھی کشمیریوں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کی نئی قسط قراردیا جارہا ہے۔