اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے جواب پر بھارت نے پاکستان کے 6 سے 7 ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے جواب پربھارت نے پاکستان کے 6سے 7ائیر بیسز کو نشانہ بنانےکا منصوبہ بنایا تھا، بروقت اطلاع ملنے پر پاکستان نے نئی دلی کو سخت پیغام بھیجا کہ حملے کا جواب تین گنا شدت سے دیا جائے گا۔بھارت کے میزائل حملے کے منصوبے کی اطلاع پر بھی دوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام دے کر حملے سے باز رکھاگیا تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں ناکامی کے بعد بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے لیکن اس بار بھی بھارت کا شہروں میں دہشت گردی کرانے کا منصوبہ ناکام بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بر وقت کارروائی کی تو بھارتی طیارے پے لوڈ کر کے بھاگ نکلے ۔پاکستان نے اگلے ہی دن جوابی کارروائی کی اور اپنی حدود میں آنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے اورایک پائلٹ بھی گرفتار کر لیا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارت اس جوابی کارروائی پر تلملا اٹھا اور اس نے پاکستان کے 6 سے 7 ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا لیکن پاکستان کے خفیہ ادارے نے اس منصوبے کا بروقت پتہ چلا کر منصوبے کو ناکام بنادیا۔پاکستان نے دوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام بھیجا کہ اگر حملہ کیا تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا، تب جا کے بھارت باز آیا۔ پاکستان نے دوست ملکوں کے ذریعے بھارت کو پیغام بھیجا کہ اگر حملہ کیا تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا، تب جا کے بھارت باز آیا۔