چینی صحافیوں کے ویزوں کی مدت 31 جنوری کو ختم ہوگئی تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی ، 31 جولائی تک واپس جانے کا حکم دے دیا
نئی دہلی (یس اُردو ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت کا دوہرا معیار ، تین چینی صحافیوں کو ملک میں ٹھہرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت نے تین چینی صحافیوں کو ملک میں ٹھہرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے لیے کام کرنے والے تینوں صحافیوں کے ویزے 31 جنوری کو ختم ہوئے تھے جن کی مدت قیام کو عارضی طور پر بڑھایا جاتا رہا ۔ اب بھارتی حکام نے چینی صحافیوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے پر 31 جولائی تک بھارت سے واپس جانے کا حکم دیا ہے ۔ سرکاری طور پر چینی صحافیوں کو واپس بھیجنے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔