لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک سازش کی، جو اسے الٹی پڑ گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اوپر سے ایک جہازگزرا جس پر لگے بینر پر ”جسٹس فار بلوچستان“ لکھا ہوا تھا۔ اس کے چند روز بعد ہی بھارت اور سری لنکا کا میچ ہوا اور بالکل اسی طرح ایک جہاز دوبارہ سٹیڈیم کے اوپر سے گزرا مگر اس بار جہاز پر لگے بینر پر ”جسٹس فار کشمیر“ لکھا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے واضح کر رکھا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی طرح کا سیاسی بیانیہ ظہور پذیر نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسی کھلاڑی کو کوئی ایسی حرکت نہیں کرنے دی جائے گی جس سے کسی طرح کا سیاسی پہلو نکلتا ہو۔ جب جہاز پر ”جسٹس فار بلوچستان“ کا بینر لہرایا گیا تو آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔ تاہم جیسے کو تیسا کے مصداق بھارت کی یہ شرارت اس کے گلے پڑ گئی اور کسی نے ”جسٹس فار کشمیر“ کا بینر لہرا دیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے حجاج کی جانب سے آبِ زم زم کی بوتلیں ملک میں لانے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی قومی ائیرلائن کی جانب سے اپنے حج ٹور ایجنٹس کے لیے نوٹس جاری کیا ہے کہ جدہ سے ممبئی کے راستے حیدرآباد جانے والی فلائٹ اے آئی 966 اور جدہ سے کوچی جونے والی فلائٹ اے آئی 964 کے مسافراپنے ساتھ آبِ زم زم کی بوتلیں نہ لائیں۔بھارتی ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز بدلے جانے اور سیٹوں کی محدود تعداد کی وجہ سے ان دونوں فلائٹس پر آنے والے حجاج اپنے ساتھ آبِ زم زم نہ لائیں۔ نوٹس میں ایجنٹس کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جو عازمین ان کے ذریعے حج کرنے گئے ہیں انہیں بتا دیا جائے کہ وہ آبِ زم زم نہ لائیں تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔آبِ زم زم نہ لانے کا حکم نامہ:اس فیصلے کے بعد ان دونوں فلائٹس کے ذریعے واپس آنے والے حجاج غم و غصے میں مبتلا ہیں ۔بھارت میں موجود مسلمان بھی اس ناروا سلوک پر بہت غصے میں ہیں۔ انتہا پسند ذہنیت کے مالک ہندو حکمران اس سے پہلے بھی مسلمانوں پر ایسی مذہبی پابندیاں لگاتے رہتے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیل جاتا ہے اور اسی کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں اور انہیں شہید بھی کر دیا جاتاہے۔ بھارت کے اس فیصلے پر بھی مسلمان غصے میں ہیں۔