بھارت کا جنگی جنون شہریوں کے گلے پڑنے لگا۔ یوم جمہوریہ پر جنگی طیارے سے پانچ بم راجستھان میں گر پڑے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیو دہلی: (ویب ڈیسک) یوم جمہوریہ پر جنگی ہتھیاروں کا دکھاوا کرنے کے چکر میں بھارت اپنی عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے نے راجستھان کے ضلع بارمیر میں غلطی سے پانچ بم گرا دیے۔ دھماکوں کی آوازیں دس کلو میٹر دور تک سنی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔