counter easy hit

بھارت میں پھوپھی نے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے پھینک دیا

India, Utar Pardesh, Aunt throw his nephew from roof

India, Utar Pardesh, Aunt thrown his nephew from roof

اترپردیش: (یس نیوز ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں پھوپھی نے اپنے 17 دن کے بھتیجے کو اسپتال کی چھت سے نیچے پھینک دیا تاہم اسپتال کے باہر بندروں کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا تھا جس کے باعث بچہ اس میں گر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری 3 بیٹیاں ہونے کی وجہ سے آئے روز مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے کہ میں بیٹے کو جنم نہیں دے سکتی اس لیے میں نے سوچا کہ بھتیجے کی پیدائش سے خاندان میں میرا رتبہ ختم ہوجائے گا جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website