اڑیسہ(یس مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انسانیت مرگئی اڑیسہ میں غریب شہری کی اہلیہ ہسپتال میں مرگئی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس نہ ملی، بھارتی شہری بیوی کینعش کمبل میں لپیٹ کر کاندھے پر اٹھا کر سولہ کلومیٹر دور گائوں پہنچا۔ اسے انسانیت کی بے توقیری کہا جائے یا بےحسی۔غریب شہری کا کوئی پرسان حال نہیں تھابھارتی ریاست اڑیسہ میں غریب شہری کے پاس بیوی کی نعش ہسپتال سے گائوں لے جانے کیلئے پیسے نہیں تھے۔ہسپتال انتظامیہ نے بھی ایمبولینس دینے سے انکار کردیا۔42سالہ دانا ماجھی نے بھی خوب وعدہ نبھایا۔بیوی کی نعش کاندھے پر اٹھا کر سولہ کلومیٹر تک پیدل چلا۔دانا ماجھی کی معصوم بچی بھی آنسو بہاتی ساتھ ساتھ چلتی رہی۔بھارت کے ایک نجی چینل نے دانا ماجھی کی مشکل حل کی اور باقی راستے میں ایمبولینس کا انتظام کرکے اسے گھر کی طرف روانہ کیا۔