کھوئی رٹہ سیکٹر: لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو شنانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کرادیے۔
بھارتیہ اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثراورثمینہ کوثرکے نام سے ہوئی ہے اورانہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی کلاف ورزی کررہا ہے اور3 روز قبل بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔