آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑی شتگردحملےکےبعد پاکستان اور بھارت کےڈی جی ملٹری پریشنزکا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رابطہ بھارت کی درخواست پر کیا گیا، ڈی جی ایم اوزکےرابطےکےدوران کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال پربات چیت کی گئی، پاکستان نےبھارت کے قبل از وقت اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے پاس اگر قابل اعتبار معلومات ہیں تو ان کا تبادلہ کیا جائے، اپنی سرزمین کسی ملک میں در اندازی کے لئے استعمال نہ ہونے کے عزم پر قائم ہیں،لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری کےاطراف سخت حفاظتی انتظامات موجودہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 155
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276