نئی دہلی ……ماضی کی روایات توڑتےہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے دوٹوک انداز میں کہاہے کہ ایک حملہ سےپاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے سیکریٹری شری کانت شرما نے کہاہے کہ حکومت حکومت درست وقت پردرست فیصلہ کرےگی۔بھارتی اخبارکےمطابق پٹھان کوٹ ائربیس پرحملےسےمتعلق شری کانت شرما کاکہناہے کہ بھارت دہشتگردی کی ایسی کارروائیوں کاموثرجواب دیناجانتاہے،ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ایک حملےسےپاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کےوزیرماحولیات پرکاش جوادکرنےبھی واضح کیا کہ پٹھان کوٹ حملےسےڈائیلاگ کاعمل تباہ نہیں ہوسکتا،پڑوسی نہیں بدلےجاسکتے،مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے۔پرکاش جوادکر کاکہناتھاکہ مذاکرات کامرکزی نکتہ دہشتگردی ہوناچاہیےاوریہی بھارت کررہاہے۔بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائی اڈے پر حملے میں 5حملہ آور مارے گئے تھے۔بھارتی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حملہ انسانیت کے دشمنوں نے کیا۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے حملے پر بھارتی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔