counter easy hit

انڈونیشیا میں ایک شخص اس وقت حیران پریشان رہ گیا جب اسے 12 روز بعد یہ پتا چلا کہ اس کی بیوی دراصل ایک مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اے کے نامی شخص پر شادی کے 12 روز بعد حقیقت کھلی کہ اس کی بیوی ادندا کنزا عورت کے بجائے مرد ہے جو اسے پیسے کی خاطر دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

اے کے کے مطابق ادندا سے ان کی ملاقات ایک سال قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی دونوں ڈیٹنگ کرنے لگے۔

اے کے کا بتانا ہے کہ ادندا ہر ملاقات میں نقاب سے چہرے کو ڈھانپے ہوتی تھی جس کو انہوں نے ان کا مذہب سے لگاؤ تصور کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال بعد دونوں نے شادی کرلی تاہم شادی کی تقریب میں دلہن کی فیملی سے کوئی بھی شخص شریک نہیں ہوا جس پر ادندا نے اے کے کو بتایا کہ ان کی فیملی میں کوئی نہیں ہے، وہ اکیلی ہیں لیکن شادی کے بعد اہلیہ کی دوری نے اے کو شک میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 دن بعد اے کے اپنی دلہن کی حقیقت کی کھوج لگانے میں کامیاب ہوگیا اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے والدین ابھی تک زندہ ہیں۔

اے کے کی اہلیہ کے والدین نے اسے بتایا کہ اس نے دراصل ایک مرد سے شادی کی تھی جس کی شناخت ای ایس ایچ کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ادندا کی آواز نسوانی اور لہجہ بھی نرم ہے، اس لیے اس کے عورت ہونے کے بارے میں جلد شبہ نہیں کیا جاسکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website