دس سالہ اس بچے کو موٹاپے کی وجہ سے چلنے پھرنے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے
جکارتہ (یس اُردو) دنیا کا موٹا ترین بچہ انڈونیشیا کا رہائشی ہے ، صرف دس سال کی عمر میں آریہ پرمانا کا وزن ایک سو بانوے کلو گرام ہے ۔آریہ کے سائز کے کپڑے ملنا بھی مشکل ہیں ۔ ایک سو بانوے کلو گرام بچہ روازنہ دو بڑوں کے برابر چاول ، مچھلی ، بیف ، سبزی اور سوپ پی جاتا ہے ۔
دس سالہ اس بچے کو موٹاپے کی وجہ سے چلنے پھرنے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ اس پریشانی کے باعث آریہ کے والدین ڈاکٹر کے مشورے سے اسکی خوراک تبدیل کر رہے ہیں ۔