لاہور: انڈونیشیا میں مگرمچھ کے حملے میں ایک شخص کی ہلاکت پر گاوں والے آپے سے باہر ہوگئے، انہوں نے بدلہ لینے کیلئے گاوں والوں نے 300 مگر مچھ مار دیے۔
“کومپاس” اخبار کی خبر کے مطابق مغربی پاپوا صوبے کے علاقے سورونگ میں ایک 48 سالہ شخص فارم میں اپنے جانوروں کے لیے گھاس پھوس جمع کر رہا تھا کہ اس پر مگر مچھوں نے حملہ کر دیا ، جس کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ شخص دم توڑ گیا۔
فیکٹری ملازم کی تدفین کے بعد گاوں والوں نے مگرمچھوں سے بدلہ لینے کی ٹھان لی، چھ سو کے قریب افراد نے آبی جانوروں کی سرکاری پناہ گاہ میں گھس کر تین سو مگر مچھ مار ڈالے، مشتعل افراد مگر مچھوں کو رسی سے باندھ کر گھسیٹتے رہے۔