ایک دن گاڑیوں کے بغیر۔۔۔سوچیں کیسا لگے گا؟ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں گذشتہ روز ’کار فری ڈے‘منایا گیا جس کے تحت عام عوام نے اپنے ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے پیدل سفر کیا۔جکارتا کی مرکزی شاہراہ سے شروع ہونیوالے اس سالانہ ایونٹ میں کار اینڈ موٹر سائیکل فری ڈے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور لوگوں میں ماحول دوست سواریوں کو اپنانے کا شعور اُجاگر کرنا تھا۔