انڈونیشیا( ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے میوزیکل گروپ سیونٹین کے سونامی میں واحد بچ جانے والےپاپسنگر نےسوشل میڈیا پر سونامی کا شکار اپنی اہلیہ کو جذباتی انداز میں یاد کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں اب تمہارے بغیر کیسے جیئوں گا‘۔انڈونیشیا میں ہفتے کی شب سونامی طوفان کے بعد ایک ڈرامائی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی گئی ۔اس میں سونامی کے نتیجے خطرناک سمندری لہروں نے اوپن ائیر کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرنے والے بینڈ 17 کے ارکان اور کنسرٹ میں آئے شرکاءکو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ گروپ کے پاپ سنگر ری فن کی اہلیہ ڈیلن سہارا بھی مجمع میں موجود تھیں، اسی دوران قدرتی آفت کی زد میں آکر گروپ کے تین ارکان اور ری فن کی اہلیہ ہلا ک ہوگئیں تھیں۔ ری فن نے اپنی اہلیہ کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی ویڈیو اور پیغامات جاری کئے انہوں نے سہارا کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ ان کے بغیر اب کیسے جیئیں گے۔ واضح رہے22 دسمبر کو سونامی کے نتیجے میں اب تک ساڑھے چار سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔