واشنگٹن……..پیٹ کی سرجری کرانے کے بعد اگر کھانے میں بے احتیاطی کی جائے تو انسان ذہنی دبائو کا شکار ہوجاتا ہے ۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین اشاعت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کیلفورنیا ، لاس اینجلس کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیقات کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پیٹ کا آپریشن کرانے والے مریضوں میں ذہنی دبائو اور بے چینی پھیلنے کے اساب کیا ہیں ۔ماہرین نے اس مقصد کے لیے 68طبع شدہ مواد اور 59رپورٹ کا تجزیہ کیا ، اس کے علاوہ آپریشن سے پہلے 65363مریضوں کا جبکہ 50182مریضوں کا آپریشن کے بعد جائزہ لیا گیا ۔جائزے سے معلوم ہوا کہ 23فیصد مریضوں میں جو سرجری سے گزرے تھے ، مزاج میں بے چینی پائی گئی جبکہ ذہنی دبائو 19فیصد میں مشترک تھا ، 17فیصد میں یہ مسئلہ کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا ۔