ملک کی صنعتکار اور تاجر برادری نے گیس ٹیرف میں حالیہ اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گیس ،سب سے زیادہ مہنگی پاکستان میں ہوئی ، اس کے موجودہ نرخوں پر کاروبار ممکن نہیں رہا، حکومت یہ اضافہ واپس لے ۔
سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں کے مطالبے پر اوگرا نے گیس ٹیرف میں 36 فی صدا ضافہ کیا تو صنعت کاروں نے اسے صنعتی سیکٹر کے لیےنقصان دہ قراردیا ،ان کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی 14 روپے یونٹ مل رہی ہے اب گیس کو بھی بجلی کے برابر لے جایا جا رہا ہے ، پیداواری لاگت بڑھے گی تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ گیس چھوٹی فیکٹریوں اور تجارتی شعبوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے ،جہاں دیہاڑی دار ومزدور کام کرتے ہیں،قیمت بڑھنے سے ایسے کارکنوں کا استحصال ہو گا ۔
صنعت کاروں کاکہنا ہے کہ سوئی ناردرن اور سدرن کمپنیوں نے اپنے شاہانہ اخراجات گھٹا نے اور لائن لاسز کم کرنے کے بجائےآئے روز قیمتیں بڑھانے کا آسان راستہ نکال لیا ہے ، حکومت نوٹس لے اورحالیہ اضافے کو واپس کرائے۔