counter easy hit

نااہل جہانگیر ترین پاکستان کے سب سے اہل سیاستدان نکلے ۔۔۔

Ineligible Jahangir turned out to be the most qualified politician in Pakistan -

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم میں حصہ ڈالنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،ٹی آئی ایف داخلوں کے اندراج تین سو سے بڑھا کر نو سے تک لائے گی۔ ایک ٹوئٹ میں جاری بیان کے مطابق جہانگیر ترین نے لودھراں پبلک سکول میں نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے قائم کئے ہیں،ٹی آئی ایف پورے سکول کی بحالی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آئی ایف داخلوں کے اندراج تین سو سے بڑھا کر نو سو تک لائیگی۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ فروغ تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم میں حصہ ڈالنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت پر ایمرجنسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ کاشتکار گلابی سنڈی سے فصل کو بچانے کے اقدامات کریں۔ کپاس کی فصل گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہو گی۔ کپاس کی قیمت کا تعین ایک ہفتے میں ہو جانا چاہئے۔ نہروں میں پانی کی مقدار پوری ہے۔ امید ہے کپاس کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ ملے گا۔ پی ٹی آئی حکومت نے زراعت پر پوری توجہ دی ہے۔ گزشتہ حکومت نے زراعت کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہ بننے کی وجہ مجھے قرار دینا غلط ہے۔ سیکرٹریٹ کہاں بنے گا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا گزشتہ روز سی سی آر آئی میں کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں میں سیکرٹریٹ بنانے کی کبھی بات نہیں کی‘ سیکرٹریٹ ملتان یا بہاول پور میں بنے گا۔ چیئرمین سینٹ کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی متحرک ہے تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے۔ صادق سنجرانی کی کارکردگی کو تمام جماعتیں سراہتی ہیں شبلی فراز روایت کے تحت مولانا فضل الرحمن کے پاس گئے جبکہ انہیں نہیں جانا چاہئے تھا لیکن سیاست میں اس طرح ہوتا رہتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website