لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلم انفرنو کا ریڈ کارپٹ پریمئیر ہوا جس میں اداکار ٹام ہینکس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ہالی ووڈ ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
لاس اینجلس: لاس اینجلس میں سجنے والے فلم انفرنو کے پریمئیر کی رونق اداکار ٹام ہینکس، اداکارہ فیلیسٹی جونز اور ہدایتکار رون ہاورڈ نے بڑھائی۔ فلم کی کہانی بھول جانے کی بیماری میں مبتلا ایک شخص کی ہے، جو اٹلی کے ہسپتال میں طویل عرصے تک بیہوش رہتا ہے۔ نیند سے جاگنے کے بعد اسے خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سنسنی خیز فلم 28 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔