counter easy hit

رمضان کے آتے ہی مہنگائی بڑھنے کی رفتار تیز ہونے لگی

کراچی: رمضان المبارک کے آتے ہی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی، ٹماٹر کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم کیلے، آلو، انڈے، گھی، تیل ، دودھ، دہی، مرغی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں جس کے نتیجے میں ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Inflation began to accelerate the pace of growth to coming ramadan

Inflation began to accelerate the pace of growth to coming ramadan

پچھلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.06 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا تھا جبکہ سال بہ سال مہنگائی 3.08 فیصد رہی جو گزشتہ ہفتے 2.77 فیصد تھی۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 25 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کے داموں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمتوں میں 5.35 فیصد کا ہوا جس کے نتیجے میں کیلے کی اوسط قیمتیں 89.04 روپے سے بڑھ کر 93.80 روپے فی درجن ہو گئیں۔ آلو4.29 فیصد بڑھ کر 37.19 روپے فی کلوگرام، انڈے2.52 فیصد کے اضافے سے 90.17 روپے فی درجن، پکانے کا تیل 0.69 فیصد بڑھ کر 469.59 روپے فی 2.5لیٹرٹن، ویجیٹیبل گھی 0.64 فیصد کے اضافے سے 462.53 روپے فی ڈھائی کلو ٹن، دہی 0.63 فیصد کے اضافے سے 97.05 روپے فی کلو اور چکن (زندہ)0.46فیصد بلند ہو کر 162.97 روپے فی کلو ہو گئی۔

علاوہ ازیں دال چنا0.40 فیصد، دال مسور0.34 فیصد، دال ماش0.31 فیصد، نہانے کا صابن0.29 فیصد، دال مونگ 0.29 فیصد، سرخ مرچ پسی ہوئی0.22 فیصد، تازہ دودھ0.17 فیصد اور پیاز ایک ہفتے میں0.04 فیصد مہنگی ہوئی۔ دوسری طرف ٹماٹر ایک ہفتے میں اوسطا4.02 فیصد کمی سے 29.16 روپے فی کلو، چینی 1.14 فیصد گھٹ کر 57.43 روپے فی کلوگرام اور لہسن 1.08 فیصد کمی سے 225.93 روپے فی کلو ہوگیا، اس کے علاوہ خشک دودھ0.49 فیصد، آٹا0.39 فیصد، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر0.36 فیصد، گڑ0.31 فیصد، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)0.10 فیصد اور گندم0.07 فیصد سستی ہوگئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website