counter easy hit

با اثر زمینداروں کا زمین کے تنازعہ پر مسلم لیگی کونسلر پر وحشیانہ تشدد

Influential landlords

Influential landlords

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)با اثر زمینداروں کا زمین کے تنازعہ پر مسلم لیگی کونسلر پر وحشیانہ تشدد ،زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے ، اہل علاقہ کا گوردوارہ جنم استھان کے سامنے ٹائر جلا کر ریلوے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے کونسلر رانا محمد عثمان کا علاقہ کے با اثر زمینداروں سلمان بھٹی وغیرہ کے ساتھ ریسٹ ہاؤس کے قریب زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا ، کہ چند روز قبل سلمان بھٹی وغیرہ نے رانا محمد عثمان اور اسکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آتشیں اسلحہ سے ان پر فائرنگ کی تو عثمان وغیرہ نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں جس پر رانا محمد عثمان نے قانونی کاروائی کے لئے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو تحریری درخواست دی تھی تاہم پولیس نے با اثر افراد کے خلاف کئی روز بعد بھی کاروائی نہ کی ، قانونی کاروائی کے لئے درخواست دینے پر سلمان بھٹی وغیرہ با اثر افرادنے آج پھر رانا محمد عثمان پر وحشیانہ تشدد کا کیا اور اسے زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد گوردوارہ جنم استھان کے سامنے اکٹھی ہو گئی اور انہوں نے ٹائر جلا کر ریلوے روڈ بلاک کر کے پولیس کے ناروا سلوک اور با اثر افراد کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا نعرے بازی کی ،بعد ازاں ڈی ایس پی شیخ محمد ارشد نے جائے وقعہ پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ڈی ایس پی شیخ محمد ارشد کی ہدایت پرملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں رانا محمد عثمان نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے انصاف فراہم کرنے اورملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔