کراچی: وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ بھی اقامہ ہولڈر نکلے، انکی اہلیت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار زبیر جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ ناصر شاہ نے 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں زراعت کا پیشہ ظاہر کیا گیا جبکہ 2009 سے پیپلزپارٹی کے رہنما یواے ای میں اقامہ ہولڈر ہیں اور کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، ناصر شاہ نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔
یاد رہے کے اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف اقامہ کی بنیاد پر تاحیات نااہل ہوچکے ہیں، نواز شریف کو سپریم کورٹ جبکہ خوآجہ آصف کو اسلام ہائیکوٹ نے نااہل قراردیا۔