آسٹریا (اکرم باجوہ) گزشتہ ہفتہ خیبر پختون خواہ حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن جناب مشتاق احمد غنی کی سربراہی میں آسٹریا کے ماہرین تعلیم سے گراز، انسبروک اور دارالحکومت ویانا میں اہم ملاقاتیں کیں۔
ویانا آمد بارے جناب مشتاق غنی صاحب نے فاروق چودھری صاحب سے رابطہ کیا اور پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے کارکنوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اپنی زمہ دارانہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے وزیر صاحب بھی کارکنوں سے ملاقات کیلئے اپنی روانگی سے چند گھنٹے قبل کا وقت دے سکے۔ وقت کی قلت کی وجہ سے اس ملاقات میں ارشد باجوہ،چودھری مختیار، ناصر چودھری، حبیب الرحمان، فاروق چودھری ، عابد ملک، محمد انور، طارق حسین اور دیگر ارکان موجود تھے۔
کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی آسٹریا عبدالسلام فرید نے پارٹی کی طرف سے صوبائی وزیر جناب مشتاق غنی صاحب کو خوش آمدید کہا، ملاقات کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی آسٹریا کی کارگردگی بارے آگاہ کیا۔
جناب وزیر صاحب نے مختصرا اپنے حالیہ کامیاب دورہ بارے بتایا کہ صوبائی حکومت تعلیمی میدان میں نہ صرف اسکول، کالج اور یونیورسٹی کیلئے بہت کام کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے ہائر اجوکیشن کے مواقعہ فراہم کرنے میں آسٹریا کے تعلیمی ماہرین سے اعلی سطح کے روابط میں انتہائی سنجیدہ ہے۔
صوبہ کی مجموعی گار گردی کی متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ صحت ، ماحولیات اور انتظامی معاملات میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اب ہماری پولیس سیاسی مداخلت اور دباؤ سے آذاد ہوگئی ہے، اگر کوئی وزیر یا مشیر پولیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو آئی جی پولیس تک شکایت جاتی ہے اور وہاں سے عمران خان صاحب کو ، جو کہ خود سفارش کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔ انھوں نے کہا ہم تشہیر کی بجائے، ہم کارگردگی پر یقین رکھتے ہیں۔
صوبہ کے۔ پی ۔ کے۔ کی موجودہ حکومت سے وہاں کی عوام بہت خوش ہے ۔ انشااللہ آیندہ انتخاب میں ہمیں الیکشن کمپئن کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ عوام ہماری کارگردگی دیکھ کر ہمیں ووٹ دے گی کیونکہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ تبدیلی آنہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے۔
جناب مشتاق غنی صاحب نے آخر میں سب شرکا کا شکریہ ادا کیا اور سب سے الوداعی مصافحہ کرکے جاوید چودھری ، ارشد باجوہ، چودھری مختیار، چودھری ناصر و دیگر کے ہمراہ ائرپورٹ روانہ ہو گئے۔