عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتےہیں کی 20کروڑلوگوں کےدرمیان ایک ہی دن میں 3 دفعہ گول ہوتا ہے،حکومتی وکیل جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتاہے،آئی سی آئی جے کی معلومات میں تضاد ثابت کردیں،کیس واپس لے لوں گا۔
Information proved wrong related ICIJ, Case will take back, Sheikh Rasheed
پاناما پیپرز کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی،وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی،کروڑکےتحائف توشہنشاہوں کےبیٹوں نےبھی نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ یہاں سے کرپشن کا تابوت نکلے گا،بی بی سی نے بھی کہا کہ یہ فلیٹ محترمہ مریم نواز کے ہیں۔