counter easy hit

کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

Initial report of Karachi Train Accident

Initial report of Karachi Train Accident

کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔رپورٹ میں ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔

فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے میاں محمد ارشد نے بتایا کہ کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزارت ریلوے کے حوالے کر دی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کام کررہا تھا۔ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور الطاف حسین کی جانب سے سرخ بتی کونظر انداز کرنے پر حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرکےمحکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹرین حادثے میں 20سے زائدافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے،ریلوے پولیس پہلے ہی حادثے کا نامزد مقدمہ درج کرچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website