برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار کی انجری شدت اختیار کر گئی اور وہ ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر لنگڑاتے ہوئے گراونڈ سے باہر چلے گئے۔
فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے سوئٹزرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں اسٹار فٹ بالر نیمار ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ نیمار نے پیر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا جبکہ منگل کے ٹریننگ سیشن میں نیمار کے دائیں ٹخنے کی تکلیف شدت اختیار کر گئی اور وہ لنگڑاتے ہو ئے ٹریننگ سیشن ادھوارا چھوڑ کر باہر آگئے ۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فزیو نیمار پر مکمل نظر رکھے ہو ئے ہیں۔ نیمار کے ٹخنے میں تکلیف ریکوری سیشن کے آخری لمحات میں ہوئی جو زیادہ پریشان کن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیمار اگلے ٹریننگ سیشن میں معمول کے مطابق حصہ لیں گے۔ دوسری جانب برازیل کا اگلا میچ جمعہ کو کوسٹا ریکا کے خلاف ہے ۔