counter easy hit

مقررہ وقت میں اپ گریڈیشن نہ ہو نے اور اساتذہ کو بلا جواز سزاؤں کے خلاف پنجاب ٹیچر ز یونین کا احتجاج

 injustificadas

injustificadas

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام ،مقررہ وقت میں اپ گریڈیشن نہ ہو نے اور اساتذہ کو بلا جواز سزاؤں کے خلاف پنجاب ٹیچر ز یونین کا احتجاج،ا اساتذہ کے مسائل حل کئے بغیر تعلیمی میدان میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیاں لینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے ، ضلعی صدر چوہدری منیر انجم۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام ،اساتذہ کی مقررہ وقت میں اپ گریڈیشن نہ ہو نے ،سرکاری تعلیمی اداروں کو PEF کے حوالے کرنے اور اساتذہ کو بلا جواز سزاؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،افلاح پارک ننکانہ صاحب میں ہو نے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر چوہدری منیر انجم نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں ضلعی جنرل سیکرٹری فیاض انجم ،انفارمیشن سیکرٹری فیاض انجم ،نصر اللہ تارڈ ،محمد یونس سمیت دیگر عہدیدران اور ضلع بھر سے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری منیر انجم،فیاض انجم اور دیگر مقررین نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرک پاس کلرکوں کو گریڈ 12 اور 14 دے دیا جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو گریڈ 9 میں بھرتی کیا جا رہا ہے ،اساتذہ کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کی بجائے ان سے یو پی ای ،مردم شماری ،خانہ شماری سمیت دیگر غیر تدریسی ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام تعلیم میں سیاسی مداخلت کے مترداف ہے ،صوبہ بھر کے اساتذہ اس کے قیام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی ۔