counter easy hit

ان لینڈ ریونیو کو پہلی سہ ماہی میں 708ارب جمع کرنا ہونگے

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ان لینڈ ٹیکسوں کی مد میں مقرر کردہ 3406ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ماتحت اداروں کو پہلی سہ ماہی کے دوران 708 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے کا ہدف دے دیا ہے جبکہ رواں ماہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ٹیکسوں کی مد میں 172 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔

Inland Revenue will have to collect 708 billion in the first quarter

Inland Revenue will have to collect 708 billion in the first quarter

’’چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ابھی سے تمام آر ٹی اوز و ایل ٹی یوز سمیت فیلڈ فارمشنز کے لیے طے کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف بھجوادیے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تمام ماتحت اداروں کو بھجوائے جانے والے سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے ان لینڈ ٹیکسوں کے اہداف میں بتایاگیا ہے کہ رواں سہ ماہی کے لیے مقررہ 708 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے براہ راست ٹیکس(انکم ٹیکس)کی مد میں مجموعی طور پر295 ارب روپے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں 373 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں41 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہونگی۔

تاویز میں بتایا گیا کہ فیلڈ فارمیشز کو جولائی کے لیے 172ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے، براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس)کی مد میں مجموعی طور پر52 ارب روپے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں 111 ارب روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں10 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہوں گی جبکہ آئندہ ماہ (اگست)کے لیے مقرر کردہ 220ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کے لیے براہ راست ٹیکس(انکم ٹیکس)کی مد میں مجموعی طور پر76 ارب روپے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں 128 ارب روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں15 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہوں گی۔ ستمبر2017کے لیے مقرر کردہ 317ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کے لیے براہ راست ٹیکس کی مد میں166 ارب روپے، ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں 134 ارب روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں16 ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہونگی جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کے لیے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کو الگ سے اہداف دیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website