سرائے عالمگیر (ساجد جنجوعہ)سرائے عالمگیر کی کی کئی تعمیر ہونے والی سڑکیں اور گلیاں الیکشن ختم ہوتے ہی ٹھیکداروں کی راہ تک رہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے اہلیان سرائے عالمگیر اور گرد ونواح کے لوگ پریشان ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کی کی کئی تعمیر ہونے والی سڑکیں اور گلیاں الیکشن ختم ہوتے ہی ٹھیکداروں کی راہ تک رہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے اہلیان سرائے عالمگیر اور گرد ونواح کے لوگ پریشان ہو کر رہ گئے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ ہونٹ کے منہ میں زیرہ دیا گیا ہے جو صرف ووٹ حال کرنے کے لئے کیا گیا محض ایک ڈرامہ ثابت ہوا ہے چوآ جٹاں لنک روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دنوں میں وہاں سے گذرنا محال ہو جاتا ہے اور نگ آباد سے قصبہ جانے والی سڑک اور قصبہ کریالی سے جگو جانے والی سڑک راہگیروں سائیکل ،موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لئے عذاب جاں بن چکیں ہیں اسی طرح فوارہ چوک سے جہلم پرانا پل ، نو تھیہ قریشیاں سے کھل بھا گ نگر جانے والی سڑکیں اور کئی دیہات کی گلیاں بھی ادھوری رہ جانے سے لو گوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سرائے عالمگیر انڈر برج سے ملحق سڑک تھوڑی سی بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کر تی دکھائی دیتی ہے ارباب اختیار نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے یا یوں کہہ لیں کہ انھوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں انڈر برج کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری جس کی بھی ہے وہ کسی بھی پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار ہوتا ہے تو پھر جان بوجھ کر اتنی لا پرواہی کیوں