counter easy hit

ولیمسن کی قائدانہ اننگز، نیوزی لینڈ کے 4 وکٹ پر 321 رنز

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 321 رنز بنا لیے۔

Innings lead of Williamson, New Zealand 4 wickets for 321 runs.

Innings lead of Williamson, New Zealand 4 wickets for 321 runs.

سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 67 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 83 رنز پر اوپنر ٹام لیتھم نصف سنچری بنا کر آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے جیت راول کے ساتھ مل کر مجموعہ 273 رنز تک پہنچا دیا، جیت راول 254گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ نیل بروم 12 جبکہ ہنری نکولس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ولیمسن 216 گیندوں پر 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 148 رنز پر ناقابل شکست ہیں، مچل سینٹنر 13 رنز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل اور کاگیسو ربادا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 314 رنز سکور کیے، کوانٹین ڈی کاک 90، کپتان ڈوپلیسی53 اور ہاشم آملہ 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 4، نیل ویگنر نے 3، کولن ڈی گرینڈ ہوم 2 جبکہ مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website