بارسلونا (بیورو رپورٹ) پیام امن بارسلونا کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی و سماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کا رد عمل ہو سکتا ہے۔
بیگناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں درندے ہیں۔داعش کے نیٹ ورک پر قابو پانے کیلئے سول اداروں نے کو ئی اقدامات نہیں کئے۔
لاہور دھماکہ میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔