counter easy hit

معصوموں کو ہتھیار دینے والے باہر عیاشی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Innocents who are luxuries beyond weapons, Balochistan

Innocents who are luxuries beyond weapons, Balochistan

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ معصوم افراد کو ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کررہے ہیں ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائےتو وہ بھولا نہیںکہتے۔

کوئٹہ میں 2سو سے زائد فراریوں کی ہتھیار رکھ کر قومی دھارے میں لانے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہتھیار چھوڑنے والے بھائیوں اور بیٹوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،اس فیصلے کے آپ کے خاندانوں پر اچھے اثرات مرتب ہوںگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہر بیٹھ کر عیاشی کرنے والوں نے آپ لوگوں کو سیکورٹی فورسز کے سامنے کھڑا کردیا،انہیں اب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پاکستانیوں کادل بہت بڑا ہے،ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیارہیں،واپسی پر حربیار کا استقبال چنگیز مری اور براہمداغ بگٹی کا سرفراز بگٹی استقبال کریں گے ۔

کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بلوچستان دس بارہ سالہ سے دہشت گردی کا شکارہے،کچھ تنظیموں نے ملک میں لڑائی کاسلسلہ شروع کیاہواتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑوں پرجانے والےاوردیگرممالک میں موجود لوگ واپس آجائیں،یہ لوگ جن کے بہکاوے پر کام کررہے ہیں وہ پاکستان دشمنوں سے ملے ہوئے ہیں،ان لوگوں نے مودی سرکارکے ساتھ مل کرخفیہ جنگ کواب کھلے طریقے سے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website