مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کم اور جن آئی ٹی زیادہ تھی جب کہ جناتی انکوائری کے بعد بھی نواز شریف کے دامن پر داغ نہیں لگا سکے۔
Inquiry Team was less JIT and Jin IT more, Rana Sanaullah
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے دوران جو کچھ کہا گیا وہ سب کچھ پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ہے اور لگتا نہیں کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ کے 13 سوالوں کا جواب دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا کریں گے کہ اس رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ٹرائل کےبعد بھی جے آئی ٹی کو کسی منصوبے سے کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، نوازشریف 36 سال میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں جب کہ انہوں نے اربوں کھربوں کے منصوبے مکمل کرائے لیکن اس کے باوجود ان پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا۔