نیویارک…..بچپن میں بچوں کے لئے کھلونوں کی کیا اہمیت ہے اس کا اندازہ لگانا تو کوئی مشکل نہیں اسی لئے والدین بچوں کو نت نئے کھلونے دلانے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن یہ انوکھا کھلونا تو بچوں کے ہوش ہی اڑا دے گا۔جی ہاں امریکا کی معروف کھلونے بنانے والی کمپنی نے بچوں کے لئے ایسی ہی ایک منفرد طرز کی گاڑی تیار کی ہے جس کے ڈرائیور زمین پر رینگے والے کیڑے ہوںگے۔انوکھے انداز کی بنی ہوئی یہ گاڑی 6یا اس سے زائد سال کے بچے استعمال کر سکیں گے جسے بگ ریسر کا نام دیا گیا ہے۔گاڑیوں کی ریس لگانے والے شوقین بچے اس گاڑی میں اپنے من پسند کیڑوں کوڈرائیور کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔بگ ریسر نامی یہ کھلونا بیٹری کی مدد سے چلتا ہے جس میں سینسر بھی نصب کئے گئے ہیں جو کیڑوں کی حرکات پر کام کریں گے۔