counter easy hit

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے استعفے کی اندرونی کہانی

Inside story behind resignation of PTI's Additional Secretary

Inside story behind resignation of PTI’s Additional Secretary

اسلام آباد(یس نیوز)تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ان کےپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے ساتھ اختیارات کے حوالے سے اختلافات تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے عبوری سیٹ اپ میں جہانگیر ترین من پسند افراد کو آگے لائے جبکہ وہ پارٹی کے پرانے ورکرز کو آگے لانے کے حامی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری سیٹ کے حوالے سے بھی سیف اللہ نیازی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، انہیں بڑا عہدہ تو دیا گیا مگر اختیارات نہیں دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی کور کمیٹی کے اجلاسوں میں عمران خان سے بحث بھی کیا کرتے تھے جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ان پر پارٹی فنڈز میں خرد بردکے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، اس سلسلے میں دھرنے کے دوران لگائے گئے الزامات کی تحقیقات بھی ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا کیونکہ عمران خان اور پارٹی ورکرز کی خواہش ہے کہ سیف اللہ نیازی بدستور اپنا کام جاری رکھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website