کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد قتل کے تین ملزموں کو گواہ نے عدالت میں شناخت کر لیا۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو گواہ نے شناخت کر لیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں انسپیکٹر شفیق تنولی، جلال احند، دائود اور اعجاز جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا۔
زخمی کانسٹیبل نے عدالت میں بطور گواہ تینوں ملزمان ندیم خان، عابد علی اور نور رشید کو عدالت میں شناخت کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو رہی ہے اور وہ 20 جنوری تک ریمانڈ پر ہیں۔