ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بیٹی کے ساتھ کتاب پڑھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کورونا کے زمانے کی محبت ہے۔ گزشتہ روز بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی
جس میں وہ اور اُن کی بیٹی نیتارا کتاب پڑھ رہے ہیں۔ٹوئنکل کھنہ نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک ساتھ ہیں جو ہمارے لیے ایک بہترین لمحہ ہے،دل کر رہا ہے کہ خوشی کے اِس لمحے کو ایک ایسے وقت کے لیے قید کرلوں کہ جب ہمیں ایسی یادوں کی ضرورت ہو۔‘ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے اِس ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے
MeAndMine اور LoveInTheTimeOfCorona
اِس کا مطلب ہے کہ ’کورونا کے زمانے کی محبت۔‘واضح رہے کہ دُنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور بھارتی میڈیا کےمطابق اب تک بھارت میں کورونا کے 83 کیسز سامنے آگئے ہیں جن میں سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔