لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریاست سے مضبوط کوئی چیز نہیں ہے ، کئی روزسے مولانا اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں ،اداروں کی وجہ سے آج ہم پر امن زندگی گزار رہے ہیں، ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی میں کردار ادا نہیں کیا،بھارتی حکومت ہٹلر سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ادارے وزیراعظم عمران خان سے متفق ہیں ،وزیراعظم دہشتگردی اوراسلامو فوبیا کے خلاف متحرک ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کئی روزسے مولانا اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں ،ان اداروں کی وجہ سے آج ہم پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی علمائے کرام سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں اپنا لب و لہجہ کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے صحافی عمر چیمہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق حقانی وزیراعظم عمران خان نے نہائت شائستہ لہجے میں مطالبہ کیا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے لیے اپنا لہجہ تبدیل کر لیں۔انہوں نے میٹنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقد کردہ تقریب میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیا۔ حامد الحق نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز پیش کی اور وہ ناموں سے پُکارنے کی اپنی پالیسی پر تھوڑا غور کریں۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 15 سے 20 منٹ کا ایک لیکچر دیا اور کہا کہ وہ مولانا کے خلاف اپنی اسی پالیسی کو جاری رکھیں گے جس نے اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان سے متعلق اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے کی صفائیاں بھی پیش کیں اور کہا کہ میں نے کیا کیا ہے ؟ میں نے تو مولانا فضل الرحمان کو بے روزگار نہیں کیا۔ مولانا کو چاہئیے کہ وہ مجھے الزام دینے کی بجائے عوام کو الزام دیں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔ عمر چیمہ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا۔