واشنگٹن: دنیا بھر سے امریکا آنے والی پروازوں کو نئے سیکیورٹی اقدامات پرعمل کی ہدایت کر دی گئی۔ مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے پہلے انٹرویو دینا ہو گا۔ نئے سیکیورٹی اقدامات کا اطلاق آج سے ہو گا۔
امریکا میں سفری قوانین مزید سخت، دنیا بھر سے آنے والی پروازوں کو نئے سکیورٹی اقدامات پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ مسافروں کی جانچ کے لیے چیک ان کاؤنٹر پر انٹرویو ہوں گے یعنی لوگوں کو ایئرپورٹ پر لمبا انتظار کرنا ہو گا۔ نئے سیکیورٹی اقدامات کا اطلاق آج سے ہو گا، جس سے روزانہ امریکا آنے والے تقریباً سوا تین لاکھ مسافر متاثر ہوں گے۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق نئے قوانین کا مقصد انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید سخت کرنا ہے۔