وینزویلا میں حکومت مخالف احتجاج شدت پکڑتا جارہاہے ، دارالحکومت کراکس کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں معمول بن چکی ہیں، اس ہفتے جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
مہنگائی، کھانے پینے اور دیگر اشیا کی قلت پر وینزویلا میں عوام کے غم و غصے کے باعث نکولس مادورو کی سوشلسٹ حکومت کے لیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں آئے روز بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل رہےہیں جن کی پولیس سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔
صدر مادورو نے اس ہفتے نئے آئین کی تشکیل کا حکم جاری کیا تھا، جسے اپوزیشن نے الیکشن میں تاخیر اور اقتدار کو طول دینے کا بہانہ قرار دیا ہے۔