ویلنس ;یورپی ملک لیتھوینیا میں ننھے بچوں کے درمیان گھٹنوں کے بل دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں گھٹنوں کے بل چلتے معصوم بچوں نے خوب مزے سے ریس لگا کر دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ۔لیتھوینیا کے دارالحکومت ویلنس میں منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں آٹھ سے بارہ ماہ کی عمر کے 25 شہزادے اور شہزادیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور خوب مزے سے گھٹنوں کے بل دوڑتے نظر آئے۔ریس کے دوران والدین اپنے بچوں کو اختتامی لائن تک لانے کے لیے انکے پسندیدہ کھلونے ، غبارے ، چابیاں اور موبائل دکھا کر تیزرفتاری سے چلنے پر اُکساتے نظر آئے ۔یوں ایک دوسرے سے آگے نکلتے ، گھٹنوں کے بل چلتے اور اختتامی لائن کے قریب پہنچ کردوبارہ پیچھے جاتے ننھے بچوں کی معصوم حرکتوں نے شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا جبکہ یہ دلچسپ مقابلہ 12 ماہ کے نامی بچے نے اپنے نام کرلیا۔