سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
Interesting conversation between Fawad Chaudhary and Faisal Karim Kandi on the Panama case
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں جس پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آپ تو کھلاڑی ہی نہیں تھے جب پاناما کا میچ شروع ہوا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاناما میچ شروع ہوا تو فواد چوہدری بارہویں کھلاڑی تھے جس پر فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی بارہواں کھلاڑی ہی ٹیم کو میچ جتواتا ہے۔