برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی کی تقریب صرف برطانیہ ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں دیکھی گئی،شاہی شادی میں پیش آنے والی دلچسپ باتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
شاپنگ کا وقت نہیں تھا یا کوئی اور وجہ تھی؟دیور شہزادہ ہیری کی شادی میں شہزادی کیٹ نے وہ لباس پہنا جو وہ پہلے بھی کئی بار پہن چکی تھیں،برطانوی میڈیا نے سب بتا دیا۔
لگتا ہے یہ کوٹ شہزادی کیٹ کا فیورٹ کوٹ ہےجسے وہ اہم تقریبات ہی میں پہنتی ہیں ۔جولائی دوہزار پندرہ میں شہزادی شارلیٹ کی نام رکھنے کی رسم کے موقع پر بھی انہوں نے یہ ہی کوٹ پہنا تھا۔
2016 میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شہزادی کیٹ یہ ہی کوٹ پہنی نظر آئیں۔
اب ذکر شہزادہ ہیری کے والد شہزادہ چارلس کا جو شادی کی تقریب کے دوران تھوڑے اونگھتے دکھائی دیئے۔
یہ ہی نہیں شادی کی تقریب میں منظم شاہی دستے کا ایک گھوڑا اپنی چال بھی بھول گیا،سوار نے بڑی مہارت سے اس منہ زور کو سنبھالا،یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔