counter easy hit

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی دلچسپ صورتحال

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا جو 6 جولائی بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت نے فیصلے کے دن سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا 6 جولائی سے قبل یا 6 جولائی کو بھی پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف انتخابات سے دس روز قبل ہی پاکستان واپس آنے کا ارادرہ رکھتے ہیں، جس میں سے نو دن وہ بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ کئی سیاسی مبصرین نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے اور نواز شریف ، مریم نواز کی عدم وموجودگی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کے پیش ہونے پر صرف ان کا فیصلہ سنا دے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے فیصلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزموں کی عدم موجودگی میں بھی عدالت فیصلہ سنا سکتی ہے۔ جس کے بعد سزا پر عملدرآمد ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹارئرڈ صفدر ریفرنس کیس میں بری ہوجاتے ہیں تو نواز شریف اورمریم نواز 9 جولائی کو وطن واپس آجائیں گے

بصورت دیگر ان کی واپسی کا پروگرام التوا کا شکار ہو سکتا ہے۔سزا ہونے کی صورت میں نواز شریف اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،،نواز شریف احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر کے فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناعی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ عام انتخابات 2018ء کے پیش نظر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے کی صورت میں سیاسی حریف ان کو بطور مجرم عوام کے سامنے پیش کریں گے اور اپنی انتخابی مہم کو مضبوط بنائیں گے، اور اگر نواز شریف پاکستان نہ آئے تو ان کی انتخابی مہم اور مسلم لیگ ن کے انتخابی نتائج پر منفی اثر پڑے گا کیونکہ ایسے میں نہ تو ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی اور نہ ہی وہ جیل جا کر اپنے ووٹرز کی ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website